وزیر اطلاعات و ٹرانسپورٹ سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ دو سے زائد ججز نے کہا کہ معاملہ سوموٹو نہیں بنتا، ججز نے کلیئر کہہ دیا کہ کیس کو سننا سپریم کورٹ کا دائرہ کار ہی نہیں۔
صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے عمران خان کی گرفتاری کا مطالبہ کرتے ہوئے ہم نے بھی جیلیں دیکھی ہیں، ہمیں تو رعایت نہیں ملی، جو مولا جٹ بنا ہوا ہے ،کوئی اس پر بات نہیں کررہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ عدالتوں میں گارڈز کے ساتھ اسلحہ کے ساتھ جارہا ہے، انتخابات جب بھی ہوں گے عمران خان نتائج تسلیم نہیں کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ قانون کا احترام کیا ہے، پیپلز پارٹی نے کبھی کسی ادارے کے خلاف مہم نہیں چلائی، عمران خان نے جو بھی روش اپنائی اس نے ملک تباہ کردیا۔
شرجیل میمن نے کہا کہ پیپلز پارٹی انصاف کی حامی ہے، ذوالفقار علی بھٹو کا فیصلہ اب تک التوا میں کیوں ہے؟ ملک میں انصاف کے 2 نظام نہیں چل سکتے۔