سابق سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ شاہد خاقان عباسی مسلم لیگ (ن) چھوڑ دیں گے، ان کے ساتھ چار سے پانچ افراد بھی ہیں، جلد یہ لوگ بھی استعفے دیں گے۔
مقامی نجی چینل سماء ٹی وی کے پروگرام ندیم ملک میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے دعویٰ کیا کہ قومی اسمبلی یا پارٹی سے استعفے ضرور آئیں گے، اس معاملے میں انہیں جڑ سے کاٹنے کی کوشش بھی کی گئی، شاہد خاقان عباسی کی لڑائی اسحاق ڈار اور مفتاح اسماعیل کے معاملے پر شروع ہوئی۔ جو ایک طویل سفر طے کیا.۔
انہوں نے مزید کہا کہ شاہد خاقان عباسی نے لڑائی کے بعد اپنی خواہش کا اظہار بھی کردیا اور کچھ طاقتور حلقوں میں اپنی درخواست بھی دیدی، خاقان عباسی نے پارٹی میں سر اٹھانے کی کوشش کی تو ان کا سر کچل دیا گیا، پاکستان کی سیاسی جماعتوں میں صرف لیڈر کا بچہ ہی لیڈر بن سکتا ہے دوسرا کوئی نہیں۔
فیصل واوڈا نے کہا کہ انتخابات نوے دن میں نہیں ہوں گے، پنجاب کے نگراں وزیراعلی کیلئے محسن نقوی ایک کنفرم نام ہیں، یہ دونوں فریقین اس معاملے پر اتفاق رائے پیدا نہیں کرپائیں گے، معاملہ الیکشن کمیشن کے پاس جائے گا ، الیکشن کمیشن کا طوطا جو فال نکالے گا وہ محسن نقوی کے نام کی ہوگی۔