شاہد آفریدی نے اپنی بہن کے انتقال کی خبر سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ بھاری دل کے ساتھ ہم آپ کو مطلع کرتے ہیں کہ ہماری پیاری بہن کا انتقال ہو گیا ہے۔
(إِنَّا ِلِلَّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ,)
Surely we belong to Allah and to him we shall return.
With Heavy hearts we inform you that our beloved Sister passed away and her Namaz e Janazah will be at 17.10.2023 after Zuhur prayer at Zakariya masjid main 26th street… https://t.co/Ly4sK6XVGT
— Shahid Afridi (@SAfridiOfficial) October 17, 2023
انتقال سے قبل شاہد آفریدی نے اپنی بیمار بہن کو مخاطب کرتے ہوئے ایکس پر لکھا کہ میں جلد ہی واپس جا رہا ہوں، میری محبت مضبوط رہے گی۔
شاہد آفریدی کی پوسٹ کے مطابق ان کی نماز جنازہ آج دوپہر بعد نماز ظہر ڈیفنس فیز 8 کی زکریا مسجد میں ادا کی جائے گی۔
شاہد آفریدی نے 27 ٹیسٹ، 398 ون ڈے اور 99 ٹی ٹوئنٹی میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کی۔ انہوں نے ٹیسٹ کرکٹ میں 1716، ون ڈے میں 8064 اور ٹی 20 میں 1416 رنز بنائے ہیں۔
شاہد آفریدی نے اپنے بین الاقوامی کیریئر کے دوران ٹیسٹ میں 48، ون ڈے میں 395 اور ٹی ٹوئنٹی میں 98 وکٹیں حاصل کیں۔