ناٹنگھم شائر نے پاکستان کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کو 2023 کی ویٹلٹی بلاسٹ سیزن کے لیے ٹیم میں شامل کر لیا ہے۔
شاہین شاہ آفریدی کولن منرو کے ساتھ کلب کے دو ٹی 20 غیر ملکی کھلاڑیوں میں سے ایک کے طور پر شامل ہوں گے۔
گزشتہ سیزن میں ناٹنگھم شائر 2015 کے بعد پہلی بار بلاسٹ کے ناک آؤٹ مرحلے کے لیے کوالیفائی کرنے سے محروم رہی تھی۔
ہیڈ کوچ پیٹر مورس نے شاہین شاہ آفریدی کو باکس آفس پلیئر قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ وہ 2017 اور 2020 میں ٹی 20 چیمپیئن کلب کو دوبارہ متحرک کرنے میں مدد دے سکتے ہیں۔
پیٹر مورس نے کہا کہ شاہین شاہ آفریدی کی شکل میں ہمارے پاس ایک عالمی معیار کا کھلاڑی ہے جو واقعی دلچسپ ہے اور ایک ایسا کھلاڑی ہے، جس میں گیند کے ساتھ فرق ہے، جو اس وقت بہت اہم ہے جب ہم بھرتی کرنا چاہتے ہیں۔