(ویب ڈیسک)؛ سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ سیاسی ماحول کی بہتری کے لیے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد، سابق وزیر اعظم نواز شریف ہی کوئی کردار ادا کرسکتے ہیں جب کہ ملک کے موجودہ وزیر اعظم اور حکمران جماعت کے صدر شہباز شریف کے پاس ’کچھ‘ بھی نہیں ہے۔
نواز شریف کے سخت نقاد رہنے والے پاکستان تحریک انصاف کے سابق سینئر رہنما نے یہ بیان لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے دیا۔
سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ عوام کو بانی پی ٹی آئی عمران خان کے ساتھ کھڑا ہونا پڑے گا ورنہ پاکستان کوئی افریقی ملک بن جائے گا۔
اپنی پی ٹی آئی سے وابستگی سے متعلق سوال پر فواد چوہدری نے کہا کہ انہوں نے پی ٹی آئی چھوڑی کب تھی۔
سابق وفاقی وزیر نےکہا کہ نواز شریف کے ساتھ بہتر مذاکرات بہتر ہوسکتے ہیں، شہبازشریف کے پاس کچھ بھی نہیں۔
انہوں نے کہا کہ سیاسی ماحول کی بہتری کے لیے نوازشریف ہی کوئی کردار ادا کرسکتے ہیں۔