لاہور کی عدالت نے 9 مئی کو پیش آئے واقعات کے کیس میں اسد عمر اور شاہ محمود قریشی کو شاملِ تفتیش ہونے کا حکم دے دیا ہے۔
انسدادِ دہشت گردی کی عدالت لاہور کے جج اعجاز احمد نے اسد عمر اور شاہ محمود قریشی کی عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت کی۔
عدالت نے اسد عمر اور شاہ محمود قریشی کو شاملِ تفتیش ہونے کا حکم دیتے ہوئے ان کی عبوری ضمانتوں میں 21 جولائی تک توسیع کر دی۔
اس موقع پر شاہ محمود قریشی نے 3 مقدمات میں ناقابلِ ضمانت وارنٹِ گرفتاری جاری ہونے پر عبوری ضمانتوں کی درخواستیں بھی عدالت میں دائر کر دیں۔