اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کی ضمانت قبل از گرفتاری میں 26 جولائی تک توسیع کردی۔
انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے کیس کی سماعت کی اور شاہ محمود قریشی کی کونسل علی بخاری عدالت میں پیش ہوئے۔
سماعت کے دوران وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ کیس کے دیگر تمام ملزمان کو ضمانت مل چکی ہے، اگر انہوں نے کوئی کردار ادا نہیں کیا تو انہیں بے گناہ سمجھا جائے، جس کے جواب میں عدالت نے پولیس حکام سے ان کی تحقیقات کے بارے میں سوالات کیے۔
پولیس عہدیداروں نے بتایا کہ تحقیقات ابھی بھی جاری ہیں اور اس وقت کوئی حتمی بیان نہیں دیا جاسکتا ہے۔
جاری تحقیقات کو مدنظر رکھتے ہوئے عدالت نے شاہ محمود قریشی کی ضمانت قبل از گرفتاری میں توسیع کا فیصلہ کیا، اس معاملے کی اگلی سماعت 26 جولائی کو ہوگی۔