ایوان بالا کا اجلاس آج دوپہر پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا جس میں کئی رپورٹس اور بلوں کو منظوری کے لئے پیش کیا جائے گا۔
سینیٹ میں 20 نکاتی ایجنڈا زیر بحث آنے کا امکان ہے۔
جاری ہونے والے اجلاس کے ایجنڈے کے مطابق پرتشدد انتہا پسندی کی روک تھام سے متعلق ترمیمی بل کے ساتھ ساتھ پاکستان ایوی ایشن اتھارٹی کے قیام کا بل بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔
ایوان میں پاکستان ایئر سیفٹی انویسٹی گیشن ترمیمی بل کی بھی منظوری متوقع ہے جبکہ پاکستان کریسنٹ ترمیمی بل بھی منظوری کے لیے پیش کیے جانے کا امکان ہے۔
اس کے علاوہ کئی قائمہ کمیٹیوں کی رپورٹس بھی ایوان بالا میں پیش کی جائیں گی۔