لاہور: ابھرتی ہوئی پاکستانی اداکارہ و ماڈل سحر خان نے کہا ہے کہ ان کا ابھی شادی کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔
سحر نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں مہمان تھیں جس میں اداکارہ نے اپنے کیریئر، نجی زندگی اور مستقبل کے منصوبوں کے بارے میں تفصیلی بات کی۔
فیری ٹیل کی اداکارہ نے کہا کہ میرے ذہن میں ابھی تک کوئی ڈریم بوائے نہیں ہے۔
میزبان عمران اشرف نے اداکارہ سے ان کی شادی کے منصوبوں کے بارے میں پوچھا تو انہوں نے فوری طور پر جواب دیا کہ وہ ابھی اس موضوع پر نہیں سوچ رہی ہیں۔
سحر نے کہا، مجھے اب بہت سی دوسری چیزیں کرنی ہیں اور اس لیے میں اس کے بارے میں نہیں سوچ رہی ہوں۔
انٹرویو کے دوران فیری ٹیل کی اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ لمبے قد والے لڑکوں کو پسند کرتی ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ میں اپنا ڈریم بوائے چاہتی ہوں جو اپنے خاندان سے محبت کرتا ہو، اگر کوئی لڑکا اپنی ماں یا بہن سے محبت کرتا ہے تو وہ یقینی طور پر اپنی زندگی کے ساتھی کا بھی احترام کرے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ لڑکا اور لڑکی دونوں کو خاندان کو شامل کرنا چاہئے جب وہ دونوں ایک دوسرے سے مطمئن ہوں اور وہ شادی کے بندھن میں بندھنے کے لئے تیار ہوں۔