سعودی عرب میں ایک حادثے میں ایک ہی خاندان کے چار پاکستانی شہری جاں بحق ہوگئے۔
اطلاعات کے مطابق یہ حادثہ قطر میں پاکستانی سفارت خانے میں تعینات میجر ارسلان کے اہل خانہ کے ساتھ پیش آیا۔
یہ خاندان مبینہ طور پر قطر سے عمرہ کے لئے سعودی عرب گیا تھا اور واپسی کے راستے میں ان کی گاڑی ایک ٹریلر سے ٹکرا گئی۔
ذرائع کے مطابق ارسلان کی والدہ، اہلیہ، بیٹا اور بیٹی موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔
دریں اثناء میجر ارسلان خود بھی اس حادثے میں شدید زخمی ہوگئے۔ انہیں اسپتال منتقل کیا گیا تھا اور اب وہ انتہائی نگہداشت میں ہیں۔
قطر میں پاکستانی حکام نے سعودی حکام سے درخواست کی ہے کہ وہ لاشوں کو جلد از جلد پاکستان کے حوالے کریں تاکہ انہیں پاکستان منتقل کیا جا سکے۔