بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کی جانب سے ٹینس سے ریٹائرمنٹ کے بعد اپنے قریبی دوستوں کے لیے ڈنر پارٹی کا اہتمام کیا گیا۔
گزشتہ رات ثانیہ مرزا نے ریٹائرمنٹ کے بعد اپنے قریبی دوستوں کے لیے ڈنر پارٹی کا اہتمام کیا، انہوں نے اپنے شوہر شعیب ملک کو پارٹی میں مدعو نہیں کیا۔
مداحوں نے ایک بار پھر ان کی علیحدگی کے بارے میں پوچھا، ثانیہ مرزا کی کچھ بولڈ رومانٹک تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں تھیں۔
اس قسم کی تصاویر دیکھنے کے بعد شعیب ملک کا کہنا تھا کہ میں پہلے ہی اس قسم کا لباس نہ پہننے کی وارننگ دے چکا ہوں، لہٰذا اب پاکستانی کرکٹر نے ٹی وی شو میں ان کی علیحدگی کی تصدیق کردی۔
شعیب ملک کا مزید کہنا تھا کہ یہ کلچر مسلمانوں اور پاکستان کے لیے مناسب نہیں، یہ جوڑی کافی وقت سے ناراض تھی، مگر پہلی بار شعیب ملک اس بارے میں میڈیا میں آکر بولے ہیں۔
ثانیہ مرزا اور شعیب ملک ایک خوبصورت بیٹے اذہان مرزا ملک کے والدین ہیں، جو ابھی اپنی ماں کے ساتھ رہتے ہیں۔