سلمان خان کی فیملی باندرہ میں سمندر کے کنارے ایک 19 منزلہ ہوٹل میں سرمایہ کاری کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔
ٹائمز آف انڈیا کے مطابق یہ ایک پرتعیش پراپرٹی ہے، اس حوالے سے بی ایم سی پہلے ہی منظوری دے چکی ہے۔
اطلاعات کے مطابق، ہوٹل کے لئے جس پلاٹ کو حتمی شکل دی گئی ہے، اس میں کبھی اسٹارلیٹ سی ایچ ایس رہائشی عمارت تھی۔
سلمان خان کے خاندان نے پہلے اس عمارت میں اپارٹمنٹ خریدے تھے، لیکن اب وہ ایک ہوٹل بنانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
تازہ ترین شرائط کے مطابق، سلمان کی والدہ اس جائیداد کی مالک ہیں، ہوٹل میں تین سطحی تہہ خانے ہوں گے اور پہلی دو منزلوں پر ایک کیفے اور ریستوراں ہوگا۔