سلمان خان نے انکشاف کیا ہے کہ شادی نہ ہونے کے باوجود وہ والد بننے کا ارادہ رکھتے تھے, لیکن بھارت کے قانون میں حالیہ تبدیلیوں نے ان کے منصوبوں کو بیکار بنا دیا ہے۔
سلمان خان نے ٹی وی شو آپ کی عدالت کے ساتھ ایک حالیہ انٹرویو میں سنگل پیرنٹ بننے کے اپنے منصوبوں کے بارے میں بات کی، انہوں نے کہا کہ میں کیا کہوں؟ یہ منصوبہ بہو کے لیے نہیں بلکہ ایک بچے کے لیے تھا۔
بجرنگی بھائی جان کے اداکار نے مزید کہا کہ بھارتی قانون کے مطابق، اب ایسا نہیں ہوسکتا ہے اور وہ کہیں اور اپنے آپشنز تلاش کریں گے۔
سلمان خان نے فلم ساز کرن جوہر کے دو بچوں کے والد ہونے کی جانب بھی اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے بچے پیدا کرنے کے لیے اسی عمل سے گزرنے کی کوشش کی، لیکن چونکہ قانون بدل گیا ہے اس لیے وہ دیکھیں گے کہ کیا کیا جا سکتا ہے۔
انہوں نے یہ بھی بتایا کہ وہ واقعی بچوں کے شوقین ہیں، لیکن وہ اس کے لئے شادی کا روایتی طریقہ اختیار نہیں کرنا چاہتے ہیں.
کام کی بات کریں تو عید پر ریلیز ہونے والی سلمان خان کی نئی فلم ‘کسی کا بھائی کسی کی جان’ ایک ایکشن ڈراما ہے، جس کی ہدایتکاری فرہاد سامجی نے کی ہے اور اس میں پوجا ہیگڑے، وینکٹیش اور جگپتی بابو بھی شامل ہیں۔
کترینہ کیف اور سلمان خان کی آنے والی ایکشن تھرلر فلم ٹائیگر 3 کا مداحوں کو بے صبری سے انتظار ہے، طویل عرصے سے متوقع فلم دیوالی 2023 کے موقع پر سینما گھروں کی زینت بنے گی۔