لاہور: پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ صبا قمر نے اپنی فٹنس کا راز بتا دیا۔
ایک انٹرویو کے دوران صبا قمر نے اپنی فٹنس کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میرے چہرے کی جلد بہت خشک ہے اس لیے میں روزانہ کافی مقدار میں پانی پیتی ہوں اور قدرتی علاج سے اپنی جلد کو نمی بخشتی ہوں۔
صبا قمر نے بتایا کہ انہوں نے گلیسرین، شہد اور لیموں کے مرکب سے اپنے چہرے کی مالش کی اور دن کے دوران اپنے ڈاکٹر کے مشورے پر عمل کرتے ہوئے موئسچرائزنگ کریم بھی استعمال کی۔
انہوں نے بتایا کہ ہر رات سونے سے پہلے وہ اپنے ہاتھوں اور پیروں کی مالش بھی کرتی ہیں جس میں کیسٹر آئل اور گلیسرین کے چند قطرے شامل ہوتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا جب میں گھر واپس آتی ہوں، تو میں فٹ رہنے کے لیے روزانہ پیدل چلتی ہوں۔
اپنے خوبصورت گھنے بالوں کا راز بتاتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ انہوں نے ناریل، بادام اور سرسوں کے تیل کا مرکب استعمال کیا اور ہفتے میں تین دن اسے اپنے بالوں پر لگایا۔