پاکستان کڈنی اینڈ لیور ٹرانسپلانٹ انسٹی ٹیوٹ (پی کے ایل آئی) میں سرکاری ہسپتال میں پہلی روبوٹک سرجری کامیابی کے ساتھ کی گئی ہے۔
یورولوجی ڈپارٹمنٹ کے چیئرمین ڈاکٹر ندیم بن نصرت کی سربراہی میں پوری ٹیم نے یہ شاندار کامیابی حاصل کی، مریض کا گردے کا آپریشن کیا گیا اور چند گھنٹوں بعد اسے اسپتال سے فارغ کر دیا گیا۔
پی کے ایل آئی کی ٹیم نے دبئی، کراچی اور لاہور کی سی ایم آر سرجیکل ٹیموں کی مدد سے روبٹک سرجری کی۔
ٹیم میں ایس آئی یو ٹی کراچی کے یورولوجی کے پروفیسر اور معروف روبوٹک سرجن پروفیسر ڈاکٹر محمد ریحان محسن اور ایس آئی یو ٹی کراچی سے یورالوجی کے ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر ریاض حسین لغاری شامل ہیں۔
پی کے ایل آئی بورڈ آف گورنرز کے چیئرمین پروفیسر سعید اختر نے طبی عملے کی تعریف کی۔