لاہور (شوبز ڈیسک): ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر نے نازیبا ویڈیوز کے خلاف وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کے سائبر کرائم میں درخواست دے دی۔خلیل الرحمان قمر نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ ملزمان نے دھوکے سے بلا کر نازیبا ویڈیوز بنائیں اور مجھے بلیک میل کرکے بھاری رقم بھی بٹوری۔ان کا کہناتھاکہ ملزمان نے رقم دینے سے انکار پر نازیبا ویڈیوز وائرل کردیں، نازیبا ویڈیوز وائرل ہونے سے میری ساکھ کو نقصان پہنچا لہٰذا کارروائی کی جائے۔
دوسری جانب سائبر کرائم حکام کا کہنا ہے کہ درخواست مل چکی ہے، تحقیقات جلد شروع کی جائیں گی۔
پولیس کے مطابق خلیل الرحمان قمرکو15 جولائی کو مبینہ طور پراغوا کرکے تشدد کا نشانہ بنایا گیاتھا اور ملزمان کےخلاف 21 جولائی کو تھانہ سندر میں مقدمہ درج کرلیا گیا تھا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مرکزی ملزم حسن شاہ اور لڑکی سمیت 12 ملزمان پولیس کی تحویل میں ہیں، مرکزی ملزم 28 جولائی کو پکڑا گیا تھا اور 29 جولائی کو ڈرامہ نگار کی نازیبا ویڈیو وائرل ہوئی تھی۔