کراچی (شوبز ڈیسک): ماضی کے معروف ادا کار نثار قادری 82 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔انگریزی اخبار کی رپورٹ کے مطابق نثار قادری نے اپنے فنی کیرئیر کا آغاز انیس سو چھیاسٹھ میں نشر ہونے والے ڈرامہ ’دیواریں‘ سے کیا۔
معروف اداکار نثار قادری انتقال کر گئے
انا لله و انا الیه راجعون pic.twitter.com/739HzHtBId
— PTV Home (@PTVHomeOfficial) December 25, 2023
سرکاری خبر رساں ادارے ’اے پی پی‘ کے مطابق نثار قادری نے اسلام آباد اسٹیشن سے متعدد ڈراموں میں اداکاری کی۔
نثار قادری نے ٹی وی، فلموں، تھیٹر اور ریڈیو ڈراموں میں مختلف کردار ادا کیے، انہیں دو ہزار سولہ میں صدارتی تمغہ حسن کارکردگی سے بھی نوازا گیا۔
ٹی وی ڈرامے ’ ایک حقیقت ایک افسانہ ’ میں ان کا دلکش جملہ ’ ماچس ہوگی آپ کے پاس؟ ناظرین میں کافی مقبول ہوا۔
2010 کی دہائی کے وسط میں وہ چہرے کے فالج کا شکار ہوئے اور اس دوران وہ اسکرین سے غائب رہے، ان کے مشہور ڈراموں میں ’خواہشیں‘، ’پورے چاند کی رات‘، ’آدھی دھوپ‘، ’نجات‘ شامل ہیں۔
انہوں نے پسماندگان میں ایک بیوی اور تین بچے چھوڑے ہیں، نثار قادری کی تدفین آج راولپنڈی میں کی جائے گی۔