اس بار ان کی فلم پنجابی میں ہوگی۔ انہوں نے اس خبر کو سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے خود پنجابی میں بات کی اور بتایا کہ وہ اس وقت سیالکوٹ میں ہیں۔
So the name for my new film:
Cheema Chatha & Virk
What do you think?
— Reham Khan (@RehamKhan1) May 4, 2022
انہوں نے پرجوش انداز میں اعلان کیا کہ ان کی آنے والی فلم کا نام ‘چیمہ، چٹھہ اور باجوہ’ ہے، اس سے قبل انہوں نے ٹوئٹر پر اپنے پروجیکٹ ‘چیمہ، چٹھہ اور ورک’ کی رونمائی کی تھی۔
ریحام خان فلم سازی کی دنیا میں اجنبی نہیں ہیں۔ اس سے قبل ان کی فلم ‘جانان’ میں علی رحمان، ارمینہ خان، بلال اشرف اور ہانیہ عامر جیسے اداکار شامل تھے اور یہ فلم 2016 میں ریلیز ہوئی تھی۔