رنویر سنگھ ان دنوں اپنی حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم راکی اور رانی کی پریم کہانی کی کامیابی کا جشن منا رہے ہیں جس میں عالیہ بھٹ بھی شامل ہیں۔
اداکار نے حال ہی میں اس وقت سرخیوں میں جگہ بنائی جب یہ اعلان کیا گیا کہ وہ ڈان 3 میں شاہ رخ خان کی جگہ لیں گے۔
اس اعلان کے بعد رنویر سنگھ پہلی بار منظر عام پر آئے اور گلی بوائے کے اداکار کو بھارتی نژاد کینیڈین گلوکار اور ریپر اے پی ڈھلون کی فلم ‘اے پی ڈھلون، فرسٹ آف اے کنائیڈ’ کی گرینڈ اسکریننگ تقریب میں شرکت کرتے ہوئے دیکھا گیا۔
فرسٹ آف اے کائنڈ کی اسکریننگ کے دوران رنویر سنگھ نے سفید ریشم کا بلیزر اور میچنگ پینٹ پہنا ہوا تھا۔
انہوں نے اے پی ڈھلون کے ساتھ پوز دیتے ہوئے سر موڑ لیا اور ریڈ کارپٹ پر ان کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے دیکھے گئے، اب اس فلم کی اسکریننگ کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوا ہے جس میں رنویر سنگھ اے پی ڈھلون کا مشہور گانا براؤن منڈے گاتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔
رنویر سنگھ نے براؤن منڈے کو گاکر اور رقص کرکے تھیٹر میں توانائی کی سطح کو بڑھا دیا، یہ کہنے کی ضرورت نہیں ہے کہ رنویر کی اچانک پرفارمنس نے شائقین کو بہت پرجوش کردیا ، اور وہ رنویر کے ساتھ گاتے ہوئے دیکھے گئے۔
تھیٹر کے سامنے نظر آنے والے اے پی ڈھلون نے رنویر سنگھ کو پیار کی بارش کرتے ہوئے کہا کہ ‘میں تم سے محبت کرتا ہوں۔
فرسٹ آف اے کائنڈ کی گرینڈ اسکریننگ بدھ کی رات ممبئی میں منعقد ہوئی، جس میں متعدد مشہور شخصیات نے شرکت کی۔ رنویر سنگھ کے علاوہ سلمان خان، مرنال ٹھاکر، ایم سی اسٹین، اے پی ڈھلن کی گرل فرینڈ اور اداکارہ بنیتا سندھو اور کئی دیگر اسکریننگ کے لیے پہنچے۔
اپنی نوعیت کا پہلا پریمیئر 18 اگست کو ایمیزون پرائم ویڈیو پر ہوگا، یہ فلم ‘دل نو’ گلوکار کے گورداس پور سے کینیڈا تک کے شاندار سفر اور کس طرح ایک مشہور عالمی میوزک سنسنی بن گئی، کے بارے میں ایک بصیرت فراہم کرتی ہے۔