رنویر سنگھ حال ہی میں اپنی اہلیہ دپیکا پڈوکون کے لئے چیئر لیڈر بن گئے، جب انہوں نے حیرت انگیز تصاویر کی ایک سیریز پوسٹ کی۔
ممبئی میں اداکارہ نے مشہور ڈیزائنر منیش ملہوترا کے گرینڈ برائیڈل کوٹیور شو میں شرکت کی، تقریب کے ستارے رنویر سنگھ اور عالیہ بھٹ تھے۔
دیپکا نے آف وائٹ نیٹ ساڑی میں فیشن ایونٹ میں سب کو حیران کردیا، اسے ہالٹر گردن کڑھائی والے بلاؤز کے ساتھ جوڑا گیا تھا۔
View this post on Instagram
اداکارہ نے ہیرے زمرد کے زیورات اور کلاسک سرخ لپ اسٹک کے ساتھ اپنا لباس مکمل کیا، انہوں نے انسٹاگرام پر اپنے لباس کی کئی تصاویر شیئر کیں۔
دپیکا پڈوکون کی جانب سے تصاویر پوسٹ کرتے ہی صارفین نے تبصرہ کرنا شروع کر دیا لیکن یہ رنویر سنگھ کا تبصرہ تھا، جس نے ہمیں حیران کر دیا۔
اپنی اہلیہ کی پوسٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے اداکار نے لکھا کہ جان لے لی میری اور یہ آج انٹرنیٹ پر سب سے پیاری چیز ہے.
سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ایک اور خوبصورت ویڈیو میں رنویر کو فیشن شو میں رن وے پر چلتے ہوئے دپیکا پڈوکون کے گال پر بوسہ دیتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
رنویر سنگھ نے فیشن شو میں دھوم مچادی، سفید شیروانی اور پھولوں کی چمکدار جیکٹ میں اداکار دلکش لگ رہے تھے۔
رنویر ریمپ پر چلتے ہوئے ڈرامائی طور پر رک گئے، دپیکا کے پاس آئے اور انہیں بوسہ دیا اور گلے لگایا۔ اس کے بعد اداکار نے اپنی والدہ کے پاؤں چھو کر ان سے دعا مانگی۔