رنویر سنگھ کرن جوہر کے رومانٹک ڈرامہ راکی اور رانی کی پریم کہانی میں اپنے رنگا رنگ اور سنکی انداز کو ظاہر کرنے کے لئے ایک اور متحرک فلم کے ساتھ واپس آئے ہیں۔
فلم کا ٹیزر حال ہی میں جاری کیا گیا ہے جس میں عالیہ بھٹ کی شاندار ساڑیوں اور رنویر سنگھ کے اسٹائلش اسٹڈز کو دکھایا گیا ہے جس نے مداحوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کرائی ہے۔
گزشتہ سال کافی ود کرن کی ایک قسط کے دوران رنویر سنگھ نے اسی طرح کے کپڑے پہنے تھے اور بتایا تھا کہ انہوں نے اپنی والدہ سے ہیرے کی بالیاں لی تھیں لیکن بعد میں اس کی جگہ بڑی بالیاں لگا دی تھیں۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ وہ راکی اور رانی کی پریم کہانی کی شوٹنگ کے دوران بالیاں پہنتے رہے اور ان کی جھلکیاں ٹریلر میں بھی قید کی گئیں۔
راکی اور رانی کی پریم کہانی کرن جوہر کی سات سال بعد ہدایت کار کے طور پر واپسی ہے، ٹیزر کا اعلان کرتے ہوئے کرن نے لکھا کہ ‘آپ کے سامنے اپنے دل کے ایک ٹکڑے کی پہلی جھلک پیش کر رہا ہوں۔
فلم میں دھرمیندر، جیا بچن اور شبانہ اعظمی کے علاوہ عالیہ بھٹ اور رنویر سنگھ بھی شامل ہیں۔