لاہور: لالی ووڈ کے معروف کامیڈین محمد سعید خان جنہیں رنگیلا کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، کو اپنے مداحوں کو الوداع کہتے ہوئے 18 برس بیت گئے۔
مشہور اداکار نے نہ صرف اپنی مزاحیہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا، بلکہ اپنی سنجیدہ اداکاری کی مہارت اور سحر انگیز آواز سے ایک ناقابل فراموش نشان بھی چھوڑا۔
اپنے بولڈ جملے اور منفرد اداکاری کے انداز کے لیے مشہور رنگیلا کرم ایجنسی کے علاقے پاراچنار میں محمد سعید خان کے نام سے پیدا ہوئے۔
ابتدائی طور پر ، انہوں نے باڈی بلڈر کے طور پر اپنے کیریئر کا آغاز کیا اور فلموں کے لئے پینٹنگ بورڈ ز کے ذریعہ معاش کمایا۔
تاہم اداکاری کے شوق نے انہیں اسٹیج تک پہنچایا جہاں انہوں نے بالآخر اپنی پہچان بنائی،1958 میں رنگیلا نے فلم “جاتی” کے ساتھ اپنے سنیما کے سفر کا آغاز کیا، جس نے ایک غیر معمولی کیریئر کا آغاز کیا جو عظیم بلندیوں تک پہنچا۔
انہوں نے نہ صرف اپنی اداکاری کا مظاہرہ کیا بلکہ ایک ہدایت کار، فلم ساز اور گلوکار کی حیثیت سے بھی اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔