وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ سنجیدہ مذاکرات صرف شہباز شریف سے ہی ہوسکتے ہیں۔
یہ بیان اس وقت سامنے آیا جب وزیر اعظم شہباز شریف، وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب اور پی ڈی ایم کی زیر قیادت کابینہ کے وزراء نے بیان دیا کہ انتشار پسندوں کے ساتھ مذاکرات نہیں ہوسکتے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ سیاسی عمل میں مکالمے کا گہرا تعلق ہے، جس سے جمہوریت کو پختہ اور ترقی کرنے میں مدد ملتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ بہت سی سیاسی اور آئینی کامیابیاں اس وقت ہوئیں جب سیاسی رہنما اتفاق رائے پیدا کرنے کے لئے میز پر بیٹھ گئے۔
شہباز شریف نے کہا کہ یہاں ایک بڑا فرق ہے، سیاست دانوں کا لبادہ اوڑھنے والے اور ریاست کی علامتوں پر حملہ کرنے والے انتشار پسند اور آتش زنی کرنے والے مذاکرات کے اہل نہیں ہیں۔
اس کے بجائے انہیں ان کی عسکریت پسندانہ کارروائیوں کے لئے جوابدہ ٹھہرایا جانا چاہئے، ترقی یافتہ جمہوریتوں میں بھی یہی رواج ہے۔