گوجرانوالہ کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت 28 جون کو وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ پر اس وقت کے چیف سیکریٹری کو دھمکیاں دینے کے مقدمے میں فرد جرم عائد کرے گی۔
رانا ثناء اللہ کے وکیل عبدالماجد پیش ہوئے اور عدالت نے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرتے ہوئے سماعت 28 جون تک ملتوی کردی۔
اس سے قبل وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے دعویٰ کیا تھا کہ انٹیلی جنس ایجنسیوں نے پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے بین الاقوامی سطح پر حکومت کو بدنام کرنے کی مبینہ سازش کی ہے، اور ٹیلی فون پر ہونے والی بات چیت کو ریکارڈ کیا گیا ہے۔
رانا ثناء اللہ نے یہ بات فیصل آباد میں نصف شب کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔