وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے دعویٰ کیا ہے کہ انٹیلی جنس ایجنسیوں نے پی ٹی آئی کی جانب سے بین الاقوامی سطح پر حکومت کو بدنام کرنے کی مبینہ سازش کا انکشاف کرتے ہوئے ٹیلی فون پر ہونے والی بات چیت کو ریکارڈ کیا ہے۔
رانا ثناء اللہ نے فیصل آباد میں نصف شب کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس بات چیت سے ظاہر ہوتا ہے کہ پی ٹی آئی پولیس ٹیم پر گھر پر چھاپے کے دوران ایک خاتون کے ساتھ ریپ کا جھوٹا الزام لگانے کا ارادہ رکھتی ہے۔
رانا ثناء اللہ نے الزام عائد کیا کہ انٹرسیپٹڈ کال میں دو طرح کی منصوبہ بندی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایک کا تعلق چھاپے کے طریقہ کار سے تھا اور دوسرا پی ٹی آئی کارکن کے گھر پر ‘منظم’ ریپ تھا، انہوں نے کہا کہ چھاپے کے دوران فائرنگ بھی منصوبے کا حصہ تھی۔
انہوں نے کہا کہ اس سازش کو آج عملی جامہ پہنانا تھا اس لئے حکومت نے اسے تیزی سے بے نقاب کرنے کا فیصلہ کیا۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ اگر مبینہ سازش کو عملی جامہ پہنایا گیا تو پی ٹی آئی بین الاقوامی میڈیا پلیٹ فارمز کا استعمال کرتے ہوئے حکومت کو بدنام کرے گی اور اس پر انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا الزام عائد کرے گی۔