کراچی (ویب ڈیسک): محکمہ موسمیات نے کراچی میں آج شام بارش کی پیشگوئی کی ہے۔نجی موسمیاتی ادارے نے خبردار کیا ہے کہ شہر میں بارشیں آج شام یا رات سے بدھ کے دوران متوقع ہیں، اس دوران کہیں 30 سے 50 تو کہیں 100 ملی میٹر تک بارش ہوسکتی ہے۔دوسری جانب چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے بتایا کہ کراچی میں آج ہلکی اورکل تیز بارش کا امکان ہے، کل 30 سے50 ملی میٹر تک بارش متوقع ہے، بارش کا یہ اسپیل 31 جولائی تک جاری رہےگا۔
سردار سرفراز کے مطابق اور 4 اگست کو ایک اور اسپیل ہے، نمی کی وجہ سے مون سون میں موسم کی ایسی ہی صورتحال ہوتی ہے، اگست کے پہلے ہفتے کےآخرتک ملک کےمختلف شہروں میں بارش کاامکان ہے۔
چیف میٹرولوجسٹ کا کہنا تھاکہ ہوا کا کم دباؤ وسطی بھارتی گجرات کی طرف بڑھنے سے تھرپارکر، عمر کوٹ، مٹھی،حیدرآباد اور سندھ کے دیگر مقامات پر بھی بارش کی توقع ہے۔
دوسری جانب پنجاب میں مون سون بارشوں کا سلسلہ جنوبی علاقوں تک پھیلنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہناہے کہ آج اسلام آباد ، خیبرپختونخوا ، کشمیر اور بلوچستان کے بعض علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش ہوسکتی ہے۔