محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے مختلف علاقوں میں پری مون سون بارشوں کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے منگل کے روز تازہ الرٹ جاری کیا ہے جس میں آج اسلام آباد، پنجاب، خیبر پختونخوا، بلوچستان، کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق پری مون سون بارشوں کا سلسلہ 30 جون تک جاری رہنے کا امکان ہے۔
پیر کے روز لاہور ایئرپورٹ پر ملک میں سب سے زیادہ بارش ریکارڈ کی گئی جو 255 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔
موسلا دھار بارش سے لاہور کے کئی علاقوں میں پانی جمع ہوگیا، تاہم نکاسی آب کی کوششوں نے زیادہ تر مقامات پر اس مسئلے کو حل کردیا ہے۔
صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے ایک رپورٹ جاری کی ہے جس میں آسمانی بجلی گرنے اور چھتیں گرنے کے مجموعی طور پر 15 واقعات کی نشاندہی کی گئی ہے، افسوس ناک طور پر ان واقعات کے نتیجے میں 13 افراد ہلاک اور 23 زخمی ہوئے۔