بھارت کی ایک عدالت نے اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی کو 2019 میں کی گئی ایک تقریر پر ہتک عزت کا قصوروار قرار دیتے ہوئے انہیں دو سال قید کی سزا سنائی ہے۔
کانگریس پارٹی کے سینئر لیڈر اور گاندھی خاندان کے وارث راہول گاندھی اس فیصلے کے خلاف اعلیٰ عدالت میں اپیل کریں گے، جو وزیر اعظم نریندر مودی کی آبائی ریاست گجرات کے شہر سورت کی ایک عدالت نے سنایا ہے۔
کیتن نے کہا، عدالت نے راہل گاندھی کے تبصرے کو ہتک آمیز پایا ہے۔
بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) سے گجرات کے رکن اسمبلی اور شکایت کنندہ ریشم والا کا کہنا ہے کہ راہول گاندھع کو دو سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔
گاندھی سورت کی عدالت میں موجود تھے، جس نے انہیں فوری طور پر ضمانت دے دی اور سزا کو ایک مہینے کے لئے معطل کر دیا۔
سال 2019 کے عام انتخابات سے قبل اپنی تقریر میں راہول گاندھی نے ملک میں مبینہ اعلیٰ سطحی بدعنوانی کے بارے میں بات کرتے ہوئے وزیر اعظم اور دو مفرور بھارتی تاجروں کا حوالہ دیا تھا۔
راہول گاندھی نے جمعرات کو عدالت کو بتایا کہ ان کا تبصرہ کسی کمیونٹی کے خلاف نہیں ہے۔
راہول گاندھی کی پارٹی نے کہا کہ ان کے خلاف مقدمہ بزدل اور آمرانہ بی جے پی حکومت نے اس لئے دائر کیا ہے کیونکہ وہ ان کے سیاہ کارناموں کو بے نقاب کر رہے ہیں۔
کانگریس صدر ملکارجن کھرگے نے ٹوئٹر پر کہا کہ مودی حکومت سیاسی دیوالیہ پن کا شکار ہے، ہم اعلیٰ عدالت میں اپیل کریں گے۔