کوئٹہ پولیس کی ٹیم پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان کی گرفتاری کے لیے لاہور پہنچ گئی۔
کوئٹہ پولیس کی ٹیم نے لاہور پہنچتے ہی مقامی پولیس سے رابطا کر کے عمران خان کی گرفتاری میں معاونت کی درخواست کردی ہے۔
گزشتہ روز کوئٹہ کی جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت نے پی ٹی آئی چیئرمین کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔
جوڈیشل مجسٹریٹ نے عمران خان کو گرفتار کرکے عدالت کے روبرو پیش کرنے کا حکم دیا تھا، جس کی تعمیل کیلئے کوئٹہ پولیس لاہور پہنچی ہے۔
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین پر اداروں کے خلاف بیانات دینے کا مقدمہ کوئٹہ کے بجلی روڈ تھانے میں درج ہے، جبکہ عمران خان نے لاہور ہائی کورٹ میں حفاظتی ضمانت کی درخواست دائرکر رکھی ہے۔