برطانیہ کے بادشاہ چارلس سوم نے اپنی والدہ ملکہ الزبتھ دوم کے انتقال کے ایک سال مکمل ہونے کے موقع پر عوام کا شکریہ ادا کیا ہے۔
ایک مختصر بیان میں 74 سالہ برطانوی سربراہ مملکت نے اپنی والدہ، ان کی زندگی اور عوامی خدمت سے ‘بے پناہ محبت’ کو یاد کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ میں اس سال کے دوران اپنی اہلیہ اور اپنے ساتھ جو محبت اور حمایت کا اظہار کیا گیا ہے اس کے لئے بھی تہہ دل سے شکر گزار ہوں کیونکہ ہم آپ سب کی خدمت کرنے کی پوری کوشش کرتے ہیں۔
جمعے کے روز یادگاری تقریبات بہت کم ہوں گی کیونکہ اسکاٹ لینڈ کے اپنے وسیع و عریض علاقے بالمورل میں موجود بادشاہ کی کسی سرکاری تقریب میں شرکت کی توقع نہیں ہے۔
وہ اور ان کی اہلیہ کیمیلا نجی دعاؤں اور غور و فکر کے لمحات کے لئے مرحوم ملکہ کی عبادت گاہ کرتھی کرک میں شرکت کریں گے۔
ان کی والدہ، جو 70 سال تک تخت پر رہیں، گرتی ہوئی صحت کے بعد 96 سال کی عمر میں بالمورل میں انتقال کرگئیں۔
اپنے پورے دور حکومت کے دوران انہوں نے عوامی طور پر اپنی تخت نشینی کو نشان زد نہیں کیا، کیونکہ یہ 1952 میں ان کے اپنے والد کنگ جارج ششم کی موت کی برسی بھی تھی۔
گزشتہ سال جب انہوں نے 6 فروری کو پلاٹینم جوبلی سال کا آغاز کیا تو انہوں نے مشرقی انگلینڈ کے شہر نارفوک میں واقع اپنی سینڈرنگھم اسٹیٹ میں نجی طور پر دن گزارا۔