سوراب: قلات میں ٹریفک حادثے میں جاں بحق افراد کی تعداد 6 ہوگئی، قلات ڈویژن کے کمشنر داؤد خان خلجی کے قافلے میں شامل گاڑی سڑک کے کنارے کھڑے ٹریلر سے ٹکرا گئی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ حادثہ سوراب کے علاقے میں اس وقت پیش آیا، جب کمشنر خضدار سے کوئٹہ جا رہے تھے، تصادم اتنا شدید تھا کہ تین لیویز اہلکار موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ چار دیگر زخمی ہوگئے۔
زخمیوں کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال سوراب منتقل کیا گیا، جہاں مزید 3 افراد جان کی بازی ہار گئے۔
کمشنر نے اس افسوسناک واقعہ پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور جاں بحق افراد کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا۔