پنجاب کے دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ موسلا دھار بارش ہوئی جس کے باعث بعض مقامات پر موسم مرطوب اور بعض مقامات پر خوشگوار ہوگیا۔
گلبرگ، فیروز پور روڈ، مال اور کینال روڈ سمیت لاہور کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارش ہوئی جس سے موسم خوشگوار ہوگیا۔
محکمہ موسمیات نے 20 ستمبر تک بارش جاری رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔
سندھ کے دارالحکومت کراچی میں بارش کا تیسرا سلسلہ جاری ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق کم دباؤ کے باعث آج موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔
اس طرح، شہریوں نے سی ویو کی طرف رخ کیا ہے، 18 اور 19 ستمبر کو شہر میں ہلکی بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے تاہم آج موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مطلع جزوی ابر آلود رہے گا جبکہ شہر میں بوندا باندی کا امکان ہے۔
شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 27.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 سے 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ہوا میں نمی کا تناسب 75 فیصد ہے، جنوب مغرب سے 18 سے 27 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔