(ویب ڈیسک ):پاکستان تحریک انصاف کے نومنتخب رکن قومی اسمبلی بریگیڈیئر ریٹائرڈ اسلم گھمن کو نامعلوم افراد نے اغوا کرلیا۔وزیراعظم کے لیے پی ٹی آئی کے نامزد امیدوار عمر ایوب نے اسلم گھمن کے اغوا کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے بتایا کہ بریگیڈیئر ریٹائرڈ اسلم گھمن کو سیالکوٹ سے اغوا کیا گیا۔
عمر ایوب نے الزام عائد کیا کہ اسلم گھمن کو پی ٹی آئی چھوڑ کر ن لیگ میں شامل ہونے پر مجبور کیا جا رہا ہے۔