لاہور: امیر جماعت اسلامی سراج الحق کی چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات کے بعد پاکستان تحریک انصاف نے ملک میں جاری سیاسی بحران پر مذاکرات کیلئے تین رکنی کمیٹی تشکیل دے دی۔
کمیٹی کی تشکیل کا باضابطہ نوٹیفکیشن پی ٹی آئی کے مرکزی سیکرٹری جنرل اسد عمر کی جانب سے جاری کردیا گیا ہے، تین رکنی کمیٹی میں پرویز خٹک، سینیٹر اعجاز احمد چوہدری اور میاں محمود الرشید شامل ہیں۔
پی ٹی آئی کی تین رکنی کمیٹی جماعت اسلامی پاکستان سے ملک میں جاری سیاسی بحران پر بات چیت کرے گی۔