شبر زیدی نے دعویٰ کیا تھا کہ اگر عمران خان کی حکومت اپنی مدت پوری کر لیتی تو ملک کو معاشی تباہی کا سامنا کرنا پڑتا۔
انہوں نے کہا کہ اگر پی ٹی آئی کی حکومت چلتی تو پارٹی 5 فیصد ووٹ بھی حاصل نہ کرپاتی کیونکہ ملک معاشی طور پر تباہ ہو چکا ہوتا۔
ان دعووں پر اعتراض کرتے ہوئے پی ٹی آئی نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ زیدی کا بیان متضاد، بے بنیاد اور الجھے ہوئے ذہن کی علامت ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ اگر شبر زیدی کے دعووں کو سچ مان لیا جائے تو وہ خود بھی اس کے ذمہ دار ہیں۔
شبر زیدی کے جیو نیوز کے پروگرام ”آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ“ میں کی گئی گفتگو پر پاکستان تحریک انصاف کا ردعمل
شبرزیدی کے گفتگو خلافِ حقائق، تحریک انصاف کی معاشی حکمتِ عملی کے حوالے سے مسخ شدہ تاثرات قائم کرنے کی مایوس کن کوشش ہے،
شبر زیدی کے متضاد اور بےبنیاد دعوے ایک الجھے…
— PTI (@PTIofficial) July 28, 2023
ایف بی آر کے سابق سربراہ نے کہا کہ انہوں نے اس وقت کے وزیر اعظم کو اپنی حکومت کی خامیوں کو دور کرنے اور معاملات طے کرنے کا مشورہ دیا تھا لیکن وہ (کسی کی بات) سننے کے موڈ میں نہیں تھے۔
سابق چیئرمین ایف بی آر کی جانب سے پی ٹی آئی کی معاشی حکمت عملی پر اٹھائے گئے اعتراضات پر تبصرہ کرتے ہوئے پارٹی نے لکھا کہ شبر زیدی کے استعفے میں ان کا کبھی ذکر نہیں کیا گیا، جب انہوں نے 10 مئی 2019 کو عہدہ سنبھالنے کے چند ماہ بعد 2020 میں ایف بی آر کا اعلیٰ عہدہ چھوڑا تھا۔
پی ٹی آئی نے اپنی طویل ٹویٹ میں شبر زیدی سے کہا کہ وہ ‘الجھے ہوئے ذہن’ کے ساتھ تنقید کرنے سے پہلے حقائق کو دیکھیں۔
شبر زیدی کو بے بنیاد الزامات لگا کر توجہ مبذول کرانے کی کوشش کرنے کے بجائے حقائق کی بنیاد پر بات کرنی چاہیے۔