لاہور کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے سابق وزیراعظم عمران خان کی کینال روڈ پر گرفتاری کیلئے آپریشن کے دوران تشدد کے الزام میں پی ٹی آئی کے رہنماؤں کی ضمانت منظور کرلی۔
عدالت نے اسد عمر، میاں اسلم اقبال، یاسمین راشد، فرخ حبیب اور دیگر 8 رہنماؤں کی درخواست ضمانت منظور کرلی۔
ایڈمن جج ابھیر گل نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے پی ٹی آئی کے تمام رہنماؤں کو ایک ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کی ہدایت کی۔
واضح رہے کہ شادمان پولیس نے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کو ان کی رہائش گاہ زمان پارک سے گرفتار کرنے کی کوشش کی تو ان کے خلاف تشدد کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔