پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کے کے ایس ای 100 انڈیکس میں 137 پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور بینچ مارک 46 ہزار 415 تک پہنچ گیا۔
اس سے قبل پی ایس ایکس 100 انڈیکس کا اختتام 46 ہزار 277.50 پوائنٹس پر ہوا تھا۔
اس سے قبل پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کاروباری ہفتے کا آغاز مثبت انداز میں ہوا تھا تاہم سازگار خبروں کی عدم موجودگی کے باعث جوش و خروش میں کمی واقع ہوئی۔
ٹاپ لائن سیکیورٹیز نے نوٹ کیا کہ سرمایہ کاروں نے پیر کے روز محتاط جوش و خروش کا مظاہرہ کیا ، کیونکہ وہ مثبت محرکات کا بے صبری سے انتظار کر رہے تھے۔
عارف حبیب لمیٹڈ نے ہفتے کے دوران مزید اضافے کے لئے بینچ مارک انڈیکس کو 46,000 پوائنٹس کی حد سے اوپر برقرار رکھنے کی اہمیت پر زور دیا۔