کراچی: حکومت اور آئی ایم ایف کے درمیان بیل آؤٹ پیکج پر اتفاق رائے کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں تیزی کا رجحان دیکھا گیا۔
کے ایس ای 100 بینچ مارک انڈیکس گرین زون میں کھلا اور پورے سیشن کے دوران مثبت رہا، کاروباری سرگرمیوں میں اضافہ ہوا جس کے بعد اسے 5 فیصد کی بالائی حد کی وجہ سے ایک گھنٹے کے لیے معطل کردیا گیا۔
پی ایس ایکس 2231.1 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 43683.78 پوائنٹس کی سطح پر کھلا جس کے بعد مارکیٹ کا کاروبار رات 9 بجکر 32 منٹ پر روک دیا گیا جبکہ بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس میں 5.8 فیصد اضافہ ہوا۔