وزیراعظم شہباز شریف نے اپنی ٹیم میں توسیع کرتے ہوئے مزید سات معاونین خصوصی مقرر کر دیئے۔
بدھ کو وزیراعظم نے ایم این ایز محمد اجمل خان، شائستہ پرویز ملک، محمد حامد حمید، قیصر احمد شیخ، ملک سہیل خان،چوہدری عابد رضا اور محمد معین وٹو کو اپنا معاون خصوصی مقرر کردیا ہے۔
تازہ ترین تقرریوں کے ساتھ، وفاقی کابینہ اب 83 افراد پر مشتمل ہے، نئے مقرر کردہ ایس اے پی ایم وزرائے مملکت کا درجہ حاصل کریں گے، تاہم انہیں ابھی تک کوئی قلمدان تفویض نہیں کیا گیا ہے۔
یہ بات قابل غور ہے کہ نئے تعینات ہونے والے ایس اے پی ایم بغیر کسی تنخواہ کے اعزازی بنیادوں پر کام کریں گے۔
وفاقی کابینہ میں ایس اے پی ایمز کی کل تعداد اب 38 ہے، وزیراعظم آفس کے اعداد و شمار کے مطابق وفاقی کابینہ میں 34 وفاقی وزرا، 7 وزرائے مملکت اور 4 مشیر شامل ہیں۔