وزیراعظم محمد شہباز شریف کی ہدایت پر کفایت شعاری کے اقدامات پر عملدرآمد کی نگرانی کیلئے مانیٹرنگ کمیٹی کی تشکیل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔
کمیٹی میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار، وزیر تعلیم رانا تنویر حسین، وزیر اطلاعات و ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن سید امین الحق، وزیر قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ، وزیر نیشنل فوڈ سیکیورٹی اینڈ ریسرچ طارق بشیر چیمہ، وزیراعظم کے مشیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان قمر زمان کائرہ اور وزیر مملکت برائے پاور ڈویژن ہاشم نوٹزئی شامل تھے۔
کمیٹی 22 فروری کو وفاقی کابینہ کے اجلاس میں کیے گئے فیصلوں پر عملدرآمد کا جائزہ لے گی۔
ہر وزارت، ڈویژن اور محکمے کے پرنسپل اکاؤنٹنگ آفیسر ان فیصلوں پر عمل درآمد کے حوالے سے 27 فروری تک کمیٹی کے سامنے سفارشات پیش کریں گے۔