عمران خان اور صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے مختصر عرصے میں دوسری بار ملاقات کی۔
گزشتہ روز صدر مملکت عارف علوی نے لاہور کا دورہ کیا جہاں انہوں نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے زمان پارک میں ان کے گھر پر ملاقات کی۔
چند گھنٹے بعد صدر عارف علوی اور عمران خان کی ان کی رہائش گاہ پر ایک بار پھر ملاقات ہوئی۔
صدر عارف علوی اور عمران خان کی ملاقات میں سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
عمران خان پنجاب اور خیبرپختونخوا کے گورنرز کی جانب سے انتخابات کی تاریخیں فراہم نہ کرنے پر برہمی کا اظہار کریں گے۔