صدر سیکریٹریٹ پریس ونگ نے اتوار کے روز ایک پریس ریلیز میں کہا کہ صدر نے آئین کے آرٹیکل 75 کی شق (1) (بی) کے مطابق بل واپس پارلیامنٹ کو بھیج دیا ہے۔
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے نیب (ترمیمی) بل، 2023 پارلیمنٹ کو دوبارہ غور کرنے کیلئے واپس بھجوا دیا
صدر مملکت نے بل آئین کے آرٹیکل 75 ایک بی کے تحت پارلیمان کو واپس بھجوایا
قومی احتساب آرڈیننس 1999 میں پہلے کی گئی ترامیم سپریم کورٹ میں زیر سماعت ہیں ، صدر مملکت
— The President of Pakistan (@PresOfPakistan) April 30, 2023
صدر مملکت نے کہا کہ قانون سازی کے اس پہلو کا نہ تو بل میں اور نہ ہی وزیر اعظم کے مشورے میں ذکر کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ زیر التواء معاملے کے مضمرات پر غور کیے بغیر قومی احتساب آرڈیننس 1999 میں مزید ترامیم پر دوبارہ غور کیا جانا چاہیے۔
اس سے قبل وزیر اعظم نے مذکورہ بل پر صدر مملکت سے اپنی مشاورت طلب کی تھی۔