وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے اور پولیس نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کو گرفتار کرنے کی تیاری مکمل کرلی ہے۔
ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ سے ہدایات ملنے کے بعد ایف آئی اے لاہور کی 4 رکنی ٹیم تشکیل دیدی گئی ہے
ایف آئی اے ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ کی ہدایت پر ڈائریکٹر ایف آئی اے لاہور سرفراز خان ورک کی سربراہی میں ایک 4 رکنی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔
ایف آئی اے ٹیم مقامی پولیس کی مدد سے عمران خان کو گرفتار کرے گی، جس کے بعد انہیں اسلام آباد سے پہنچی ہوئی ٹیم کے حوالے کردیا جائے گا۔
ایف آئی اے ذرائع کے مطابق عمران خان کو پہلے زمان پارک سے گرفتار کرنے کا پروگرام بنایا گیا تھا، تاہم کارکنوں کے سخت ردعمل کو دیکھتے ہوئے اب انہیں لاہور ہائی کورٹ میں پیشی کے موقعے پر گرفتار کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
پی ٹی آئی چیئرمین کی گرفتاری کیلئے پولیس ایف آئی اے کی ہر ممکن مدد فراہم کرے گی، اس سلسلے میں وکلا کی مختلف تنظیموں سے بھی مشاورت مکمل کر لی ہے، تاکہ تصادم کی صورتحال پیدا نہ ہو۔