پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) نے الیکشن کمیشن آف پاکستان سے عام انتخابات کا شیڈول جاری کرنے کا مطالبہ کیا ہے کیونکہ الیکشن کمیشن انتخابی عمل پر سیاسی جماعتوں کے ساتھ مشاورت جاری رکھے ہوئے ہے۔
پارٹی نے مطالبہ کیا ہے کہ آئندہ عام انتخابات آئین کے آرٹیکل 224 کے تحت 90 دن کے اندر کرائے جائیں۔
ملاقات کے بعد پیپلز پارٹی کے رہنما نیئر بخاری نے کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ الیکشن کمیشن انتخابات کی تاریخ کا اعلان کرے، انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ وہ اس تجویز پر ایک اجلاس طلب کریں گے۔
شیری رحمان نے کہا کہ پارٹی نے کمیشن کو اپنے خدشات سے آگاہ کر دیا ہے۔ قوم میں بے چینی پائی جاتی ہے لہٰذا فوری طور پر انتخابات کی تاریخ کا اعلان کیا جائے۔
چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ سے پیپلز پارٹی کی ملاقات کے بعد جاری اعلامیے کے مطابق الیکشن کمیشن نے پارٹی کو نئی حلقہ بندیوں کے شیڈول میں ممکنہ حد تک کمی کرکے جلد از جلد انتخابی شیڈول کا اعلان کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔
مزید سیاسی مشاورت کے لیے اے این پی اور بلوچستان عوامی پارٹی کے وفود کو آج اجلاس کے لیے مدعو کیا گیا ہے جبکہ تحریک لبیک پاکستان کو 31 اگست کو ملاقات کی دعوت دی گئی ہے۔
نیر بخاری نے کہا کہ انتخابات آئین کے آرٹیکل 224 میں دیئے گئے ٹائم فریم کے اندر ہونے چاہئیں، پی پی پی چاہتی ہے کہ الیکشن کمیشن انتخابات کی تاریخ اور ان کے شیڈول کا اعلان کرے۔�