ویٹیکن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پوپ فرانسس کو سانس میں انفیکشن ہے اور انہیں علاج کے لیے ہسپتال میں چند دن گزارنے ہوں گے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ 86 سالہ پوپ نے حالیہ دنوں میں سانس لینے میں دشواری کی شکایت کی تھی۔ اس میں مزید کہا گیا ہے کہ ٹیسٹ سے پتہ چلا ہے کہ انہیں کووڈ 19 نہیں ہے۔
ویٹی کن نے کہا کہ پوپ فرانسس موصول ہونے والے بہت سے پیغامات سے متاثر ہوئے ہیں اور ان کی قربت اور دعا پر اظہار تشکر کرتے ہیں۔
یہ بیان فرانسس کو غیر متوقع طور پر ٹیسٹ کے لیے اسپتال لے جانے کے چند گھنٹوں بعد سامنے آیا ہے۔
ویٹی کن نے ابتدائی طور پر کہا تھا کہ چیک اپ شیڈول ہے، لیکن اطالوی میڈیا نے اس پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ پوپ کے ساتھ بدھ کی سہ پہر طے شدہ ٹی وی انٹرویو کو آخری لمحات میں منسوخ کر دیا گیا ہے۔