لاہو: پنجاب میں اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ (اے سی ای) نے مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی چوہدری محمد اشرف کو سرکاری اراضی پر غیر قانونی قبضہ کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیا۔
اے سی ای کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اشرف این اے 148 سے منتخب ہونے والے مسلم لیگ (ن) کے رکن اسمبلی ہیں۔
اشرف پر ریونیو آفیسر (پٹواری) کی ملی بھگت سے زمین کے دستاویزات اور ریکارڈ میں جعل سازی کرکے سرکاری ملکیتی اراضی پر قبضہ کرنے کے الزامات کا سامنا ہے۔
محکمہ اینٹی کرپشن نے قانون ساز کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔
دستاویز میں انکشاف کیا گیا ہے کہ اشرف نے ساہیوال کے چک نمبر 6-آر/90 میں 150 کنال سے زائد سرکاری اراضی کی ملکیتی دستاویز (گرداوری) کو دھوکہ دہی سے جعلی بنایا۔
گرداوری پاکستان میں استعمال ہونے والی ایک قانونی ریونیو ڈپارٹمنٹ کی دستاویز ہے جو زمین اور فصل کی تفصیلات کی وضاحت کرتی ہے۔