سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ عمران نیازی کے کہنے پر پی ٹی آئی کی جانب سے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو بدنام کرنے کی مہم شدید مذمت کی مستحق ہے۔
وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق آرمی چیف کے خلاف مہم ناقابل برداشت اور قومی اداروں کے خلاف سازش کا تسلسل ہے۔
This man Niazi is stooping to unprecedented lows in his desperation for power & going to the extent of damaging the country & undermining our armed forces & their leadership. /2 https://t.co/Tt1SfhylXv
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) March 20, 2023
چیئرمین پی ٹی آئی پر ایک اور تنقید کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ یہ شخص نیازی (عمران خان) اقتدار کے حصول کے لیے بے مثال نچلی سطح پر جا رہا ہے اور ملک کو نقصان پہنچانے اور ہماری مسلح افواج اور ان کی قیادت کو کمزور کرنے کی حد تک جا رہا ہے۔