14 مارچ سے زمان پارک میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے وقفے وقفے سے کارروائیوں کے دوران جھڑپوں میں متعدد پولیس اہلکار اور پی ٹی آئی کے حامی زخمی ہوئے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اگر کسی کو شک تھا تو عمران نیازی کی گزشتہ چند دنوں کی حرکتوں نے ان کے فاشسٹ اور عسکریت پسند رجحانات کو بے نقاب کردیا ہے۔
If anyone had any doubt, Imran Niazi's antics of the last few days have laid bare his fascist & militant tendencies. From using people as human shields to throwing petrol bombs at police to leading 'jathas' to intimidate judiciary, he has taken a leaf out of the RSS book.
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) March 18, 2023
انہوں نے کہا کہ لوگوں کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کرنے سے لے کر پولیس پر پٹرول بم پھینکنے سے لے کر عدلیہ کو ڈرانے دھمکانے کے لئے جتھوں کی قیادت کرنے تک، انہوں نے آر ایس ایس کی کتاب سے سبق سیکھا ہے۔
وزیراعظم کا یہ بیان پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر مریم نواز کے اس بیان کے ایک روز بعد سامنے آیا ہے، جس میں انہوں نے کہا تھا کہ حکومت کو عمران خان کی قیادت والی تحریک انصاف کو دہشت گرد تنظیم کے طور پر دیکھنا چاہیے اور معزول وزیر اعظم کے ساتھ بیٹھ کر مذاکرات کرنے کا وقت گزر چکا ہے۔
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے رہنما نے زمان پارک میں اپنی رہائش گاہ پر منظر بنانے پر سابق وزیراعظم کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے ریاستی اداروں کے خلاف بغاوت کا اعلان کیا تھا۔