وزیراعظم کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اہم اجلاس کل طلب کرلیا گیا ہے، وفاقی وزراء اور مسلح افواج کے سربراہان کی شرکت متوقع ہے۔
قومی سلامتی کمیٹی کا یہ اجلاس پہلے گزشتہ ہفتے ہونا تھا، لیکن بعد میں اسے منگل تک ملتوی کر دیا گیا تھا۔
کمیٹی ملک کی مجموعی سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لے گی، انٹیلی جنس اداروں کے سربراہان اجلاس کو بریفنگ دیں گے۔
یہ اجلاس سابق وزیراعظم عمران خان کو متعدد مقدمات میں ریلیف دینے کے خلاف سپریم کورٹ کے باہر پی ڈی ایم کے احتجاج اور اپنے رہنما کی گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی کے حامیوں کی جانب سے پرتشدد مظاہروں کے تناظر میں ہو رہا ہے۔