اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے کی پی اور پنجاب میں ضمنی انتخابات سولہ مارچ کی بجائے 19 مارچ کو کرانے کی پی ٹی آئی کی درخواست مسترد کردی ہے۔
ذرائع الیکشن کیشن کے مطابق ای سی پی 60 روز میں ضمنی انتخابات کرانے کا پابند ہے، متعلقہ صوبوں کو ان حلقوں میں مقامی سطح پر چھٹی کیلئے خط لکھے جائیں گے۔
الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ 19مارچ کو الیکشن کرانے سے آئینی خلاف ورزی ہو جائے گی، کیوں کہ آئینی طور پر ضمنی انتخابات 60 دن کے اندر کرانے ہیں۔
ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق ضمنی انتخابات والے متعلقہ حلقوں میں 16 مارچ کو مقامی سطح پر چھٹی دی جائے گی۔